کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان مقروض ہے، محمد الطاف 

65

لاہور(وقائع نگار خصوصی )منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ملک میں انہیں قرضوں کی وجہ سے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور اسی وجہ سے پاکستانی حکمران ایک بار پھر (IMF) سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع ارکان میں اراکین جمعت طلبہ عربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان قرضوں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ اگر ملک میں کرپشن اور لوٹ مار نہ ہوتی تو پاکستان دنیا کو قرضے دے رہا ہوتا ۔جب بھی کو ئی حکمران حکومت میں آتا ہے تو وہ اپنی جیب کا سوچ رہاہوتا ہے۔ اسے عوامی مفاد سے دور دور تک کوئی غرض نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایک فرد کے پیچھے پڑی ہوئی ہے پاناما کیس کے باقی چار سو چھتیس افراد کا احتساب کب عمل میں لایا جائے گا اگر حکومت ان افراد کا احتساب نہیں کرتی تو عوام یہی سمجھیں گے کہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے ۔