جمعیت اتحاد العلما کشمیر مارچ میں بھرپورشرکت کرے گی

90

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جمعیت اتحاد العلما ضلع راولپنڈی کے صدر مولانا سمیع الحق چترالی ٗ جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرحیم بابر ٗ نائب صدور مولانا خالد عمران خالد ٗ مولانا محمدعثمان عثمانی ٗمولانا عبدالحفیظ اور مولانا محمد سعید مرزانے کہا ہے کہ جمعیت اتحاد العلما 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ علما کرام علامہ اقبال کالونی ٗ نصیر آباد ٗاڈیالہ روڈ ٗ چکری روڈ اور راولپنڈی شہر سے بھی اپنے حلقہ احباب کے ساتھ قافلوں کی شکل میں کشمیر مارچ میں شرکت کیلیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ ٗ عالمی طاقتوں اور او آئی سی کو بھارت کو اس ظلم و جبر سے روکنے کیلیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آئے دن سیز فائز لائن کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی اس کھلی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان تاریخ کی بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ کشمیر کے غیرت مند مسلمان ہندیوں اور دیگر اقلیتوں کو مقبوضہ کشمیر میں لا کر بسانے کی بھارتی سازش کو ناکام بنادیں گے۔بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی اداروں اور مہذب دُنیا کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ جمعیت اتحاد العلما کے رہنماؤں نے علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعتہ المبارک کو اپنے خطبات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم اور مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے روشنی ڈالیں۔ 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دیں اور اس حوالے سے قراردادیں بھی منظور کروائیں۔