سابقہ حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے سرپلس بجلی صارفین تک پہنچاممکن نہیں
بجلی کی پیداوار بڑھانے پر اربوں ڈالر لگائے اور اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن بھی ہوئی
اسلام آباد:اسلام آباد چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ کا نہ ختم ہونے والا بحران اور بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ سابقہ حکومت کی بد انتظامی نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے
جس عوام، پیداوار اور برامدات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ موجودہ حکومت کو سابقہ حکومت کے کارناموں کو حل کرنے اور صورتحال بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر اربوں ڈالر لگائے اور اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن بھی ہوئی کی مگر نا اہلی کی مثال قائم کرتے ہوئے بجلی کی ٹرانسمیشن، ڈسٹریبیوشن، چوری، لائن لاسزاور بلوں کی ریکوری جیسے مسائل کوبالکل توجہ نہ دی جس کی وجہ سے سسٹم میں سرپلس بجلی موجود ہے جسکی قیمت بھی ادا کی جا رہی ہے
مگر اسے صارفین تک پہنچانا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ سے بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے اور ایماندار صارفین پر عرصہ حیات مسلسل تنگ ہو رہا ہے۔سابقہ حکومت کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے گردشی قرضہ جی ڈی پی کے تین فیصد تک پہنچ گیا، لائن لاسز ڈھائی سو ارب سے زیادہ تک پہنچ گئے ہیں
مختلف سرکاری محکموں کے ذمہ واجبات جی ڈی پی کے دو فیصد تک جا پہنچے ہیں جبکہ فقید المثال کرپشن الگ ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر توانائی کے تمام معاہدوں پر نذرالثانی کرے، بجلی کی ٹرانسمیشن، ڈسٹریبیوشن، چوری، لائن لاسزاور بلوں کی ریکوری پر توجہ مرکوز کرے اورملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔