زرمبادلہ کے ذخائر7ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

402

سرکاری ذرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر7ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

مرکزی بینک کے ذخائر26کروڑ39لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب82کروڑ50لاکھ ڈالرزتک پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں26کروڑ40لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیوں کے باعث سرکاری ذرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر7ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق19اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر31کروڑ81لاکھ ڈالرز کمی سے 14ارب29کروڑ58لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ،مرکزی بینک کے ذخائر26کروڑ39لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب82کروڑ50لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5کروڑ42لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب47کروڑ8لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔