سرچ انجن گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے درمیان اس کمپنی نے اپنے اڑتالیس ملازمین کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے سبب ملازمت سے برخاست کیا ہے۔
گوگل کے بقول برطرف ہونے والوں میں تیرہ سینئیر عہدے دار بھی شامل ہیں۔ پچائی کا یہ بیان امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ گوگل کے سی ای او کے بقول کمپنی اپنے دفاتر کو امتیازی رویوں اور جنسی ہراسانی سے پاک بنانے کے معاملے میں بے حد سنجیدہ ہے۔