خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے مجرم کو غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے کے جرم میں عابد حسین کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت نے مقدمہ میں ملوث 4 سہولت کار ملزمان شاہد، کاشف، عظیم اور سبیل طارق کو شک کی بنیاد پر فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ 6 مئی 2018 کومجرم عابد حسین نے نارووال میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا۔