روزنامہ جسارت میں دعوت حلیم 

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیلی جسارت اسپورٹس اینڈ ریکرئیشن کلب کی جانب سے روزنامہ جسارت میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو عبد الرحمان، سی او او اکرم قریشی، چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی، ایڈیٹر مظفر اعجاز، فرائیڈے اسپیشل کے ایڈیٹر یحی بن زکریا، سنڈے میگزین انچارج اجمل سراج، نیوز ڈیسک انچارج حسن احمد ، سٹی ایڈیٹر محمد عبد المتین، جمعیت الفلاح کے سید نصر اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کلب کے کوآرڈینٹر سید وزیر علی قادری نے ارکان کمیٹی غضنفر علی، جمیل احمد ، عارف بلوچ اور فیض الحسن اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔