سعودی امدادسے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

319

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس2ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39ہزاراور40ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 100انڈیکس 3ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں326ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے بڑھ کر81کھرب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا

۔سعودی عرب کی پاکستان پربیل آؤٹ پیکیج پاکستان جیسی مہربانیاں یعنی بگڑتی معاشی صورتحال کو سہارا دینے کی خاطر فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر تک کا سالانہ ادھار پر تیل دینے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لئے کارگر ثابت ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی پیکیج سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو آئندہ دو ممالک کے دورے کے بعد مزید خوشخبریاں دینے کے اعلان نے سرمایاکاروں کے اعتماد میں اضافے کیا ہے

جس کی وجہ سے مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہو ئی اور سرمایہ کارو ں نے مارکیٹ کی تیزی پر سکھ کا سانس لیا ۔گذشتہ ہفتے2دن کی مندی سے انڈیکس715.37پوائنٹس لوز کر گیا تھا مگر سعودی پیکج کی خبریں آنے پر سرمایہ کاروں کے متحرک ہونے سے 3دن میں انڈیکس 2841.55پوائنٹس بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 2126.18پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38430.27پوائنٹس سے بڑھ کر40556.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح1136.98پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19586.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28422.71پوائنٹس سے بڑھ کر 29667.81پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

کاروباری تیزی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب26ارب42کروڑ32لاکھ78ہزار243روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب40ارب 90کروڑ93لاکھ 44ہزار56روپے سے بڑھ کر 81کھرب 67ارب33کروڑ26لاکھ 22ہزار299روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران تیزی کی لہر آنے سے ایک موقع پر مارکیٹ40597.57پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی جبکہ مندی کے اثرات کے سبب انڈیکس37582.69پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کے 36کروڑ83لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے

جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے22کروڑ39لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1985کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 1192کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،731میں کمی اور62کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،نیمائر ریسائنس ،پاک الیکٹرون ،فوجی سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،فرسٹ داؤد بینک ،پاک انٹر نیشنل بینک ،میپل لیف ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ڈیسکون آک س چیم ،دیوان سیمنٹ ،یوسف ویوننگ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ازگارڈن نائن ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،کوہ نور اسپیننگ ،پاور سیمنٹ ،ستارہ پرآکسائیڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،عائشہ اسٹیل مل ،ڈی جی کے سیمنٹ اور بائیکو پیٹرولیم سر فہرست رہے ۔