فری مکتبہ علم مدرسہ اینڈاسکول اورنگی ساڑھےگیارہ میں ایک مدرسہ سیدہ سمینہ کاظمی کافی عرصے سے مفت چلا رہی ہیں ۔اس مدرسہ کی خوبی یہ ہے کہ اس میں عربی اور انگریزی میں بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے اور سیدہ اس مدرسہ اور اسکول میں تعلیم کے ساتھ بچوں کو کتب اور دوسری تعلیمی ضروریات کے اخرجات بھی سیدہ خود برداشت کرتی ہیں ۔ سیدہ نے اس مدرسہ اور اسکول میں جدید طرذ تعلیم کے ساتھ تعلیم میں ایک نئی جدت ہیدا کر دی ہے۔ ان کے اسکول میں شام کے اوقات میں ایک انوکھی کلاس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس میں بڑی عمر کی لڑکیاں اور شادی شدہ لڑکیوں کو شام کے وقت الگ کلاس میں تعلیم دی جاتی اور یہ سب کچھ سیدہ مفت خدمات کے جزبہ سے انجام دے رہی ہیں