کوئٹہ، وزیر اعلیٰ نے نجی اسکولوں میں تعطیلات کی فیس وصولی کا نوٹس لے لیا

80

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بھی فیسوں کی وصولی کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری تعلیم کو معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری تعلیم کو نجی اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے فیسوں کی وصولی کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔