سکھر، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تعمیر سیرت و کردار سازی کیمپ

112

سکھر (نمائندہ جسارت) سلامی جمعیت طلبہ سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام تعمیر سیرت و کردار سازی کے حواے سے کیمپ منعقد ہوا جس میں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیمپ میں جمعیت کے ذمے داران کے علاوہ امیرجماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے درس قرآن بعنوان ’’مومنین کی صفات‘‘ پیش کیا۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے نذیر احمد کمبوہ، نعیم احمد کمبوہ، سلیم احمد کمبوہ کے والد رکن جماعت جمیل احمد کمبوہ کی عیادت کی اور دعائے صحت کی۔ مزید برآں جماعت اسلامی کے ذمے داران عبدالحفیظ بجارانی، مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی شکارپور کے رکن قاری یعقوب فلپوتہ کے فیصلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر ثالث حاجی کریم ڈنو بڈانی، عبدالحفیظ بجارانی بھی موجود تھے۔