سابق امین عام حافظ محمد بلال کے انتقال پر جمعیت طلبہ عربیہ کے ذمہ دران کا اظہار افسوس

104

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ محمد بلال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ان کی وفات پر منتظم اعلٰی محمد الطاف ، امین عام شمشیر شاہد ،معاون امین عام محمد عامر و سہیل ناصر اور ترجمان جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عتیق الرحٰمانِ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر شہزاد اور دیگر ذمے دران اور کارکنان نے اظہار افسوس کیا ۔منتظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حافظبلال کی جمعیت طلبہ عربیہ کے لیے بہت خدمات تھیں انہوں نے اپنی تمام زندگی جمعیت کے لیے وقف کی تھی ۔اللہ تعالیٰ انکی تمام کاوشوں کو شرف قبولیت نصیب فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گاؤں چیچہ وطنی میں سپرد خاک کر دیا گیاجس میں جماعت اسلامی کی مرکزی اوراور صوبائی قیادت نے بھی شرکت کی ۔