راولپنڈی ،زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

97

راولپنڈی (اے پی پی) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے کرایوں میں خودساختہ ا ضافہ کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت زائد کرایہ کی ادائیگی نہ کریں اور اوور چارجنگ کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف آر ٹی اے کو مطلع کریں ۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری خالد یامین ستی نے قومی خبر ایجنسی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیاکہ وہ زائد کرایوں کی وصولی سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں برس 22جون کو اندرون شہر و جڑواں شہروں کے مابین چلنے والی ٹرانسپورٹ کا نظر ثانی شدہ کرایہ نامہ جاری کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ حالیہ عرصہ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی تجویز زیر غور ہے۔سیکرٹری خالد یامین ستی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نظر ثانی شدہ کرائے سے زائد کرایے کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خصوصی چھاپا مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف موقع پر کارروائی کریں گی۔اے پی پی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں کے ٹرانسپورٹرز نے مہنگائی کو جواز بنا کر از خود کرایوں میں 2سے 5روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں جھگڑے بھی شروع ہو گئے ہیں تاہم ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اتوار کو صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد کرایہ ادا نہ کریں بلکہ زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کی شکایات درج کروائیں۔
اور اس کو بجلی کا کرنٹ لگا اور وہ موقع پرجا ں بحق ہوگیا۔