کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی تک چلنے والی ٹرین کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ربن کاٹ کر کردیا۔افتتاحی تقریب میں وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت ریلوے کے افسران شریک تھے۔
کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔
ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا جس کا کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔
ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی، لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔