پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آ ج کھیلا جائیگا

199

ابوظبی (سید وزیر علی قادری)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شیخ زید کر کٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شروع ہوگا۔قومی کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد کیویز کیخلاف بھی سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین18ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے10اورکیویز نے8میں فتح حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے متحدہ عرب مارات میں شروع ہو گی جس کیلئے کیویز ٹیم یو اے ای میں موجود ہے اور پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شیخ زید کر کٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی2نومبر بروز جمعہ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4نومبر کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرنے والی پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے برقرار رکھا گیا ہے۔