اسسٹنٹ کمشنر کا ٹیم کے ہمراہ بیکریوں اور میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے

113

دکی ( آئی این پی )اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر میں اچانک بیکریوں اور میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارے.انکے ہمراہ نائب تحصیلدار اللہ نواز اور دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بھی تھے ۔کارروائی مسجد روڈ،گارڈن روڈ اور لورالائی روڈ پر عمل میں لائی گئی، کارروائی کے دوران ناقص اور مضر صحت اشیا فروخت کرنے پر 6 بیکریاں اور انکے کارخانے سیل کیے گئے،سیل کیے گئے بیکریوں میں سپر کشمیر بیکری ،لا ثانی بیکری،مزمل بیکری ،غوثیہ بیکری،اعجاز بیکری اور کشمیر بیکری شامل ہیں ۔کارروائی کے دوران لائسنس نہ رکنے پر رشیدہ میڈیکل کلینک اور میڈیکل اسٹور بھی سیل کردیے گئے۔چھاپے شروع ہوتے ہی متعدد میڈیکل اسٹور مالکان اور عطائی ڈاکٹرز اپنی کلینک بند کرکے غائب ہوگئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے بتایا کہ میں نے میڈیا میں خبریں آنے پر ایکشن لیا ہے شہر میں کسی کو مضر صحت اشیا فروخت کرنے اور نرخنامے کی خلاف ورزی کی کرنے کی اجازت کسی طور پر نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ نان کوالیفائڈ تاائی ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹور مالکان عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں جنہیں شہر میں لوگوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ بیکری کے کارخانوں کے دورے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر تیار ہونے والے بسکٹ اور دیگر اشیا بالکل استعمال کی نہیں عوام بیکری سے بسکٹ وغیرہ خریدتے ہوئے خود تسلی کرکے خریداری کریں،انہوں نے کہا کہ چھاپے آئندہ بھی جاری رہیں گے، دکی شہر کو تاائی اور نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں سے نجات دلا کر معیاری اشیا فروخت کرنے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے تک سیل کیے گئے بیکریوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔