حمزہ شہباز نے نیب کی طرف سے گرفتاری کے خدشہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔
لاہور ہاہی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہابز کی قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے موقف اختیار کیا کہ انہیں خدشہ ہے کے نب انہیں گرفتار کرلے گی اسلیے عدالت انہیں قبل از گرفتاری کی منظور دے۔
حمزہ شہباز کی اس درخواست پر ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کوصاف پانی کرپشن کیس میں نامزدکیا ہیں جبکہ نیب نے انکو طلب کرکے انکا بیان ریکارڈ کرچکی ہے ۔