کراچی سے گزشتہ5 سال میں جرام کا خاتمہ کیا، ڈی جی ریجرز سند ھ

297

ڈی جی رینجرز سندھ  کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورتحال 2018 میں کافی بہتر ہے،ماضی میں کراچی کا شمار خطرناک ترین شہروں میں ہوتا تھا۔

ڈی جی ریجرز سند ھ میجر جنرل محمد سعید  نے کراچی والڈ میمن آرگنائزیشن پاکستان   کی منعقد ہونے والی بزس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی میں ہونے والے گزشتہ 5سالہ  اپریشن  کی وجہ سے امن وامان کی صورتے حال میں کافی بہتری آئی ہے۔

ستمبر 2013 سے پہلے رینجرز کے پاس اہم اختیارات نہیں تھےجس کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کار سرمایہ کاری  کرنےسے ڈرتے تھے،تاجر بھتہ مافیاں سے پریشن تھےاور کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا جاتا تھا لیکن  اب صورت حال یکسا بہتر  ہوگئی ہے۔سرمایہ کاری کے لیے امن بہت ضروری ہے۔

کراچی اورپاکستان کےلوگ بہت مثبت سوچ رکھتےہیں، یہاں خوبصورت جگہیں ہیں اور مختلف خوبصورت زبان بولنے والے لوگ یہاں بستےہیں۔

دھرنے کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے ۔احتجاج اب تک پرامن ہے، اگر حدپار کی گئی تو قانون کہ  تحت  عمل درامد کیا جائے گا  ۔

 ڈی جی رینجرز کا مزیدکہنا تھا کہ امیدہےصورتحال جلدبہترہوجائےگی۔