ٹیکنیکل اسامیوں پر نان ٹیکنیکل افسران کو فوری فارغ کرنے کا حکم

240

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) حکومت سندھ کے سیکرٹری سروسز و جنرل ایدمنسٹریشن نے محکمہ بلدیاتی ، محکمہ ایرگیشن اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کی ہے فوری طور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تمام متعلقہ اداروں میں ٹیکنیکل اسامی پر غیرقانونی تعینات نان انجینئرز کو فارغ کرکے عدالت عظمٰی اور چیف سیکریٹری کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔ یادرہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی، سروسز و ورکس ڈپارٹمنٹ، وفاقی حکومت کی واٹر اینڈ پاور اتھارٹی، پاکستان ریلوے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت متعدد فنی نوعیت کے اداروں میں انجینئرز کی اسامیوں پر نان انجینئر افسران غیر قانونی طور پر تعینات ہیں۔ ایسے نان انجینئرز کے ٹیکنیکل اسامیوں پر تقرر کو سپریم کورٹ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ تاہم تاحال واٹر بورڈ کے فراہمی آب کے منصوبے کے فور اور سیوریج کے منصوبے ایس تھری سے نان انجینئرز پی ڈی کو نہیں ہٹایا جاسکا۔