پاکستان اسکاٹش اسکالر شپ اسکیم کے تحت 29 طالبات میں چیک تقسیم

145

سکھر (نمائندہ جسارت) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں برٹش کونسل کی پاکستان اسکاٹش اسکالر شپ اسکیم (پی ایس 3) کے تحت 29 طالبات کُل 475,000 روپے کے اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس اور فوکل پرسن پی ایس 3نے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے چیک حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے حصول تعلیم میں محنت کریں کیونکہ یہ دور مقابلے کا دور ہے۔ ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے برٹش کونسل نے یونیورسٹی کے ساتھ یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد دیہی علاقوں کی طالبات کو تعلیم میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور ملک میں برٹش کونسل کی دوسری بڑی شراکت دار ہے۔ چیک حاصل کرنے والی طالبات میں سحرش، عاصمہ، صائمہ، کنول، سپنا ستار، تہمینہ فخرالنسا، راحیلہ الطاف سموں، شہنیلہ صنم، بینظیر و دیگر شامل تھیں۔ چیک حاصل کرنے والی طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔