کوئٹہ ،اتفاقیہ گولی چلنے سے مسجد کے گارڈ زخمی ہوگئے 

116

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے مسجد کے تین گارڈ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈبل روڈ پر واقع مسجد تقویٰ کے باہر پیش آیا جہاں گارڈز نماز جمعہ کی سیکورٹی پر مامور تھے کہ اچانک ایک گارڈ سے پستول گرا اور اتفاقیہ گولی چل پڑی جس کے نتیجے میں تین گارڈ 22 سالہ کامران ولد محمد عرفان ، مدثر ولد محمد رفیق، اور محمد سفیان ولد محمد رفیق زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوع کو سیل اور شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ پشین کے علاقے بٹیزئی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ماسٹر خیر محمد، حبیب اللہ اور شیر علی شامل ہیں۔ دوسری طرف لیویز نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔