الیکشن سے قبل جوبھی وعدے کیےانھیں پورا کریں گے،صدر عارف علوی

295

صدر مملکت نے کراچی سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا کام تجارت کی راہیں کھولنا ہے، تاجر برادری ہمارے  ملک کی ترقی کا پہیہ ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کراچی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام ہونے والی16  ویں ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میں خود  سے متحرک ہوں اور حکومت جلد سے جلد کراچی کے مسائل حال کرنے کی کوشش کر رہی ہے،حکومت کا کام تجارت کی راہیں کھولنا اور تجارت کے راستوں کو ہموار کرنا ہے،تاجر برادری ہمارے  ملک کی ترقی کا پہیہ اور حکومت تاجروں کی بیرون  ملک  سے تجارت کرنے والوں کی ہر طرح سے رہنمائی کر ےگی۔

 صدر مملکت نے کہا کہ کراچی میں یکسا تعلیمی نظام  نافذ کیا  جائے گا جس میں امیر او رغریب   کا  بچہ  ایک ہی تعلیمی نظام میں تعلیم حاصل کرے گاتاکہ ملک تیزی سے  ترقی  کے منازل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو بھی وفاق جلد  اون کرے گے، سرمایہ کاروں کی گھبراہٹ دور کرنے کے لیے قانون اور انفرااسٹرکچر بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری شخصیات کو  البانیہ کے صدر  نے کاروباری مواقع اور یورپ کے ساتھ برآمدات کے اضافہ کیلئے تجارت کی پیشکش کی ہے۔

صد عارف علوی نے کہا الیکشن سے قبل جوبھی  وعدے حکومت نے  کیےانھیں پورا کرے گے۔