نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نیب کی کارروائی ،کئی بنگلے سیل کردیے گئے

296
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے ملحقہ علاقے میں نیب کاعملہ بنگلے سیل کررہا ہے

 کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے  ملحقہ  علاقے میں نیب   نے مبینہ کارووائی کرتے ہوئے 14 بنگلے سیل کردیے ۔

نیب    ذرائع  کا  کہنا   ہے  کہ بنگلے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اربوں روپے زمین پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی زمین غیرقانونی الاٹ کی گئی تھی۔

سابق سیکریٹری آر ایس اینڈ ای پی گل حسن چنہ کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی زمین میں سابق ایم ڈی واٹر بورڈ بریگیڈیئر افتخار سمیت3 افراد پہلے ہی گرفتار ہیں۔

نیب زرائع نے مزید بتایا کہ 25 ایکڑ زمین میں سے پندرہ ایکڑ زمین واگزار کرائی جاچکی ہے اور 10 ایکٹر زمین کو جلد سے جلد بازیاب کرالی جائے گی۔

یاد رہے کہ بنگلے غیرقانونی الاٹ کی گئی 25 ایکڑ میں سے 1 ایکڑ زمین پر بنائے گئے تھے۔ قبضہ کی گئی زمین کی کل مالیت 25 ارب روپے ہے۔