سکھر (نمائندہ جسارت) ایوان صنعت و تجارت کے سابق نائب صدر و ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے عوام کو جو توقعات وابستہ تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں حکومت نے اپنے پہلے دو ماہ میں بجلی ، گیس سی این ، جی اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ضرورت اشیا کے استعمال کی چیزوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آگیا ہے۔