کوئٹہ، پنجگور، ملعونہ آسیہ مسیح کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے

137

کوئٹہ، پنجگور(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ ،مولانا خلیل الرحمن شاہوانی نے کہا کہ آسیہ کے حوالے سے عدالت عظمیٰ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،فیصلے میں نہایت سقم موجود ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اس فیصلے کی حساسیت کو پیشِ نظر نہیں رکھا۔نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی ،ختم نبوت قانون میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں احتجاجی ریلی وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پوری امت میں تشویش پائی جاتی ہے اور قوم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم نے قوم کو ایک چھوٹا سا گروہ کہہ کر اہلیان پاکستان کی توہین کی ہے۔ آج کا یہ عظیم الشان مظاہرہ اور گزشتہ دودن سے ہونے والے احتجاج نے یہ واضح کردیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے عدالتی نظام پر اعتماد کو مجروح کیا ہے ۔ حیرت ہے کہ جو عدالت چھوٹی چھوٹی باتوں پر توہینِ عدالت کی سزا دینے کو تیار بیٹھی ہوتی ہے اسے توہینِ رسالت کے معاملے پر کوئی فکر مندی نہیں ہے۔ اس متنازع فیصلے کے ساتھ ساتھ مولانا سمیع الحق کی شہادت نے قوم کو کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ اس مقدمے نے اب تک تین افراد کی جان لے لی ہے اور اب عدالت عظمیٰ کہتی ہے کہ یہ مقدمہ غلط ہے حالانکہ سیشن کورٹ اورہائی کورٹ اس پر اپنا فیصلہ جاری کرچکے تھے۔ پوری قوم یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ آخراس معاملے میں قوم کو کیوں تقسیم کیا گیا ؟ انہوں نے یہ کہا کہ فیصلہ ایک بین الاقوامی سازش معلوم ہوتا ہے جس کے ذریعے پاکستان کی غیرت مند اور دین پر مرمٹنے والی قوم کی آزمائش کی جارہی ہے لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی قوم اس آزمائش میں پورا اترے گی۔ طلبہ مدارس علمائے کرام کی سرپرستی میں آقائے نامدار کی حرمت پر کیے جانے والے ہر حملے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کے نوجوان اور طلبہ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ اس متنازعہ فیصلے کو نہیں مانتے اور اپیل کرتے ہیں اس پر نظر ثانی کی جائے۔ اس قسم کے فیصلے نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کرنے والے ہیں۔جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ صفی الرحمن ،ضلع پنجگور کے امیر قاضی عبدالواحد ،مولانا نورمحمد مدنی نے کہا کہ ختم قانون میں ترمیم اورنبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کا راستہ روکھنے کیلیے پوری قوم یکجا ومتحد ہے میڈیا کو کوریج سے رکھوانازیادتی ہے ۔انصاف کا بول بالا کرنے کیلیے آئین کی اسلامی دفعات پر عمل درآمد کیا جائے ۔اسلامی آئین کے خلاف سازش کو ناکام بنائی جائیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجگور میں احتجاجی ریلی وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ﷺکے تحفظ کیلیے غیور عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج عمران خان کو لاک ڈاؤن کا مطلب سمجھ آچکا ہوگا عدالت عظمیٰ نے گستاخ رسول ملعونہ آسیہ کو رہا کر کے اسلامی قوانین کی کھلم کھلادھجیاں آڑائی دی ہیں پورے ملک میں جنگل کا قانون رائج ہو چکا ہے اندھیر نگری چوپٹ راج کے مصداق عاشق رسول ممتاز حسین قادری کو سزائے موت اور گستاخ رسول ملعونہ آسیہ کو رہاکر کے قرآن وسنت کے قوانین سے روگرانی کی گئی ہے قرارداد مقاصد اور اسلامی دستور کی جس طرح سے پامال کیا جارہاہے تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی،حکمراں دھمکی آمیز رویہ بند کریں پاکستان کے عاشقان مصطفےٰ پر امن احتجاج کرکے اپنی نبی سے اظہار محبت کررہے ہیں یہ قوم بھوک افلاس بے روزگاری گرانی مہنگائی سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن عظمت مصطفےٰ ﷺ پر کوی حرف آئے اور گستاخ رسول ارض پاک پر موجود رہے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتاعدلیہ کے ذریعہ یہود نصاری کی ایماء پر جس طرح قانون کا کھلواڑ کیا گیاہے اس سے عوام کا اعتماد حکومت پر سے ختم ہوچکاہے پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ یہاں قرآن وسنت کے قوانین کو یہود نصاری کی خوشنودی پر قربان کردیا جائے گا حکمرانوں وعدالتوں نے بیرونی دباؤ میں آکر فیصلے کیے تواس وجہ سے آج عوام کا اعتماد عدلیہ پر سے ختم ہوچکا ہے عدلیہ نے خود جنگل کے قوانین جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق فیصلہ کر کے پاکستان کے قوانین اور قرارداد مقاصد کو روند ڈالا ہے۔