بزنس مین پینل کے چیئرمین کو گیس چور ی کا نوٹس

382

 

ایف آئی نے انجم نثار کے خلاف33کروڑ 70لاکھ روپے کی گیس چوری کی ایف آئی آر درج کرادی 

ایف پی سی سی آئی میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،بزنس کمیونٹی کا اظہار خیال

کراچی:پنجاب کے سابق نگراں وزیراورایف پی سی سی آئی میں اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار گیس چور نکلے،ایف آئی نے گیس چوری پرگزشتہ روز انکے خلاف33کروڑ 70لاکھ روپے کی گیس چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان الطاف گوہر وٹو کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر (EGOA لاہورعمران سعید نے ایس این جی پی ایل کے آفیشلز کے ہمرا سابق نگراں صوبائی وزیر ،لاہور چیمبر کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی میں اپوزیشن گروپ کے سربراہ ہ انجم نثار کی نثار اسپننگ ملز رائے ونڈ روڈپر چھاپہ مارا تو وہاں گیس چوری کی جارہی تھی

انجم نثار اس گیس چوری میں ملوث پائے گئے اور انہوں نے حکومتی خزانے کو337ملین روپے کا نقصان پہنچایاجس کے بعد ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے فیکٹری کے مالک انجم نثاراورانکے مینجرضیاء الحق کاظمی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ۔کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے انجم نثار کی جانب سے گیس کی چوری پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجم نثار ایف پی سی سی آئی میں موجودہ برسراقتدار گروپ کو ناکام قرار دے کرگزشتہ چار سال سے ہٹانے کی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور انکا دعویٰ تھا کہ وہ یو بی جی سے اقتدار چھین کرپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے جبکہ انکا یہ بھی دعویٰ رہا ہے کہ وہ ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے آئے ہیں لیکن گیس چوری اور انکے خلاف مقدمے نے انکے دعو وں کو غلط ثابت کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی نے کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ،پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی انجم نثار اور انکے ساتھیوں کا بائیکاٹ کرے گی۔