امریکی نائب وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گی

390

اسلام آباد :امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ  برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کل دو  روزہ  دورے  پر اسلام آباد پہنچے گی جہاں وہ وزیر خزانہ اسد  عمر اور دیگر سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی،ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایلس ویلز نے رواں برس جولائی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔