کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے ملحقہ علاقے میں نیب نے مبینہ کارووائی کرتے ہوئے 14 بنگلے سیل کردیے ۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اربوں روپے زمین پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے جبکہ
سابق سیکریٹری آر ایس اینڈ ای پی گل حسن چنہ کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی زمین میں سابق ایم ڈی واٹر بورڈ بریگیڈیئر افتخار سمیت3 افراد پہلے ہی گرفتار ہیں۔
نیب زرائع نے مزید بتایا کہ 25 ایکڑ زمین میں سے پندرہ ایکڑ زمین واگزار کرائی جاچکی ہے اور 10 ایکٹر زمین کو جلد سے جلد بازیاب کرالی جائے گی۔
یاد رہے کہ بنگلے غیرقانونی الاٹ کی گئی 25 ایکڑ میں سے 1 ایکڑ زمین پر بنائے گئے تھے۔ قبضہ کی گئی زمین کی کل مالیت 25 ارب روپے ہے۔