میری گرفتاری کے لیے شواہد ڈھونڈے جارہے ہیں،آصف زرداری

310

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کےمجھے گرفتار کرنے کے لیے ثبوت  ڈھونڈے جا رہے،ڈیل کے زریعے آنے والوں سے ملک نہیں چل رہا۔

نواب شاہ میں ایک منعقدہ تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف اور  عمران خان کو ڈیل کے ذریعے  حکومت میں لایا گیا   جبکہ ہم نے ڈیل کے بغیر حکومت  حاصل کی عوام کے وٹوں نےہمیں اقداردیا ، ہم نے ملک کو چلاتے ہوئے عوام کو غربت سے نجات دی اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ  مجھے   گرفتار کرنے کے لیے ثبوت ڈھونڈے جا رہے لیکن افسوس ہے کے انہیں میری گرفتاری کے لیے ٹھوث  ثبوت نہیں مل رہے،ناقدین کی جانب سے ہمیشہ میری سیاست کو  تنقید کا نیشنہ بنایا گیا ہے۔ مجھےپہلےبھی گرفتارکیاگیا تھا اور مجھے ابھی بھی گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گرفتاری ہوئی تومیری شہرت میں اضافہ ہوگا، حکومت سےلڑائی میری لیےنئی بات نہیں ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ڈیل کرانےوالےاپنی مرزی کی سیاسی شخصایت کوحکومت میں لیکر تو آجاتے ہے پران سےملک چلایانہیں جاتا۔