اسلام کیلیے مولانا سمیع الحق کی خدمات قابل تحسین ہیں، طارق سلیم

79

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق شہید کے ادارے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا اورمولانا حامد الحق سمیت دیگرلواحقین اورطلباء سے اظہارتعزیت کیا ۔وفد میں شمس الرحمن سواتی ، مفتی سلیم ،پروفیسرسلمان فاروق سمیت جماعت اسلامی کے دیگرعہدید اربھی شامل تھے ۔اس موقع پر صوبائی امیرنے مولانا سمیع الحق کی شہادت کوپاکستان اورامت مسلمہ کیلیے عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے ان کی اسلام اورجہاد کے لیے خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ شہیدایک عظیم مبلغ اسلام تھے ،اتحاد امت اورپاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلیے ان کی کوششیں عظیم ترہیں ،ہم ان کے پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے قیام اورقرآن وحدیث کے انقلابی پیغام کے فروغ کے مشن کوجاری رکھیں گے۔