سکھر (نمائندہ جسارت) متحدہ مجلس عمل کی جانب سے سکھر میں بھی تحریک ناموس رسالت کے سلسلے میں آسیہ ملعونہ کی رہائی کیخلاف مدرسہ منزل گاہ سکھر سے متحدہ مجلس عمل کے سیکڑوں کارکنان نے ریلی نکالی اور سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ریلی اور دھرنے کی قیادت متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا محمد صالح اندھڑ، مفتی قمر الدین ملانو، زبیر حفیظ، سلطان احمد لاشاری، قاری لیاقت علی مغل، مفتی اعظم مہر و دیگر کر رہے تھے۔ شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کو یکجا مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں اسلام دشمن ہر عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ناموس رسالت تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ علامہ جکھرو نے کہا کہ ہم غیروں کی سازش کو جانتے ہیں اور مالیاتی پیکج کے لیے آسیہ کی رہائی کو دین وایمان کیخلاف سمجھتے ہیں۔ حکومت پرامن احتجاج کو نہ روکے۔