جماعت اسلامی ملک میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں مصروف ہے

129

پشاور (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عالمی سطح پر سازشیں کی جاری ہیں اور رسول ؐ اللہ کی ذات گرامی قدر پر حملے ہورہے ہیں ،اس وقت ہر مسلمان کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ اپنے نبیؐ کی شان اقدس کو بیان کرے اور ان کے بتائے ہوئے اسوہ میں اپنا کردار ڈھالے ۔ جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک ناموس مصطفیؐ کے تحت ملک بھر میں اسوہ رسولؐ بیان کرنے اور اِسے اپنانے کی مہم شروع کردی ہے ۔پیغام سیرت النبیؐ کانفرنس 21 نومبر کو نشترہال میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق ہوں گے ۔ وہ دفتر جماعت اسلامی نشترآباد میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے ۔ عتیق الرحمن نے کہا کہ راہ حق میں نبی کریمؐ کی جدوجہد و لازوال قربانیاں مشعل راہ ہیں ،آپؐ کے امتی ہونے کی حیثیت سے ان کی سنت کوزندہ کرنے کے لیے تن من دھن لگا نے کی ضرورت ہے ،تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کوجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔ہم ایسی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جہاں رب تعالیٰ کے سوا کسی اورکا ڈروخوف نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نظامِ مصطفیؐ کا قیام ہی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع پشاورکے زیر اہتمام پیغام سیرت النبیؐ کانفرنس21نومبر (12ربیع الاول)بروز بدھ بمقام نشترہال پشاور میں منعقد ہوگی۔ جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسینیٹر مشتاق احمد خان کے علاوہ ممتاز ماہر تعلیم ، قانون دان واعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔