پنجگور ، فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

69

پنجگور(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد عالم ولد شیر محمد سکنہ چتکان اپنے گھر کے قریب بیٹھا تھا کہ مسلح گاڑی سوار نے فائرنگ کر دی جو جائے وقوعہ جاں بحق ہوئے دوسرا واقع وشبودکے علاقے میں پیش آیا محمد اکرام ولد محمد عیسی نامی شخص اپنے موٹر سائیکل پر ایک کمسن بچے کے ہمراہ گھر جارہاتھا کہ کسٹم چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائرنگ کردی جو موقع پر جاں بحق ہوئے دونوں واقعات کی وجوہات معلوم نہ ہوسکا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔