کینیڈین وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ترجمان دفترخرجہ

345

وزیر خارجہ کو کینیڈین ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کینیڈین ہم منصب کریسٹیا کے درمیان گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آسیہ بی بی کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور اسی حوالے سے وزیراعظم کی مثبت تقریر کی تعریف کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔