بلوچستان میں قومی اور صوبائی حلقے کے بعض پولنگ اسٹیشنوں پرآج ری پولنگ ہوگی

110

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ

PB-5اورNA-258کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔ امن وامان کے لیے فورسزتعینات کی گئی ہیں، ری پولنگ کے انتظامات کے حوالے سے ژوب ڈویژن کے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگرافسران میں پولنگ کاسامان تقسیم کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی نے کہا کہ کسی شخص سے جعلی شناختی کارڈبرآمد ہوااسے موقع پرگرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ، دکی کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیاگیا ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمر ے لگائے جارہے ہیں ۔