کوئٹہ ‘سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ فائرنگ سے جاں بحق

149

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )زرغون روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زرغون روڈ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ زخمی ہوئے جنہیں تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ جام کمال نے واقعے کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔