اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

76

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خان،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن ،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانوراوردیگرنے کہا ہے کہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں و تجارتی مراکز میں بدترین ٹریفک جام رہنا ضلعی، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ او رپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انتظامیہ کے تمام تر دعووں اور اقدامات کے برعکس اسکولز و کالجز کی چھٹی کے دوران بدترین ٹریفک جام عوام کے لیے دہرے عذاب کا سبب بنا ہوا ہے مگر انتظامیہ ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے عملی طور پر کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا ہے، اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھرمار ہے، جس کی وجہ سے شاہراہیں سکڑ کر گلی و کوچوں میں تبدیل ہوگئی ہیں، تجاوزات ختم کرنے کے لیے متعدد بار شروع کردہ انسداد تجاوزات آپریشن آج تک منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکا یہی وجہ ہے کہ ٹریفک جام کا مسئلہ ناسور بنتا جارہا ہے، مگر افسران کو شہریوں کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔ ضلعی، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی ذمے داری ہے کہ وہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کریں مگر کسی بھی محکمے کے افسران شہریوں کو مشکلات سے دوچار کرنیوالے ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کررہے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کمشنر، مےئر، ایس ایس پی ٹریفک ودیگر اعلیٰ افسران مطالبہ کیا کہ شہر کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور اہم شاہراہوں پر فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنے کیلیے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کریں اور اس طرح کا آپریشن کیا جائے کہ جس کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوسکیں جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک وراڈنز اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے اور انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے تاکہ ٹریفک جام کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔
کسٹم ملتا ن نے اسمگل شدہ گاڑی پکڑ لی
ملتان(اے پی پی )ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کی ٹیم نے شیر شاہ ٹول پلازا کے قریب سے ’’ نان کسٹم پیڈ‘‘ گاڑی قبضہ میں لے لی،کسٹم ملتان کے انسپکٹر چودھری عبدالصمد کی سربراہی میں کسٹم ٹیم نے ملتان کے قریب شیر شاہ ٹول پلازا پر ٹویوٹاپاسو ماڈل 2007ء کوروکا تاہم کار سوارگاڑی کے کاغذات پیش نہ کرسکے اورنہ ہی محکمہ کسٹم کے پاس موجود کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے مطابق گاڑی کی کلیئرنس مل سکی جس پر 10لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کسٹم ٹیم نے قبضے میں لے لی۔