طاہر داوڑ قتل کیس: جے آئی آٹی آج سے تحقیقات شروع کرے گی

58

اسلام آباد (آئی این پی)ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا اور قتل کی تحقیقات کیلیے قائم 7 رکنی جے آئی ٹی آج بروز پیر سے باضابطہ طورپر اپنے کام کا آغاز کرے گی، جے آئی ٹی نے سی آئی اے پولیس کے دفتر میں اپنا سب آفس قائم کردیا ہے، جے آئی ٹی کے سربراہی ایس اپی انویسٹی گیشن گلفام ناصر کررہے ہیں۔ جے آئی ٹی نے ایس پی طاہر داوڑ کے موبائل فون کا ڈیٹا اور کیس سے متعلق دیگر ریکارڈ تھانہ رمنا پولیس سے حاصل کرلیا ہے اورکیس کی ازسرنو تحقیقات شروع کرکے شہید ایس پی کے اغوا میں ملوث گروہ اور انہیں قتل کرنے والے ملزمان کا سراغ لگایا جائے گا۔