پولیس کی غفلت کے سبب شہر بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے، راناطٰہٰ خان

96

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن ،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانوراوردیگرنے شہر میں راہزنی، چوری اور خونی ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردادتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غفلت کے سبب شہر بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے، روزانہ کی بنیاد پربیسوں واردادتوں میں شہریوں کا لٹ جانا ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے، شریف شہریوں نے گھروں سے نکلنا بند کر دیا ہے۔ راناطٰہٰ خاں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران شہر کے امن وامان کوبرقرار رکھنے کی بجائے نام کے سستے بازاروں میں ماڈلنگ میں مصروف ہیں،شہری دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں اورارکان اسمبلی وضلعی انتظامیہ سب اچھے کے بیانات داغ کراورفوٹوشوٹ کروا کر پنجاب حکومت سے شاباشی وصول کرنے میں لگے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جان ومال کے لٹنے کے خوف نے شہریوں کواذیت میں مبتلا کردیاہے اوروہ گھروں تک محصور ہوکررہ گئے ہیں یوں محسوس ہوتاہے ہے جیسے پاکستان کامانچسٹرکہلانے والا فیصل آبادجرائم کاگڑھ بنتاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہا سٹریٹ کرائم میں اضافہ کی وجہ سے شہری خوف وہراس میں مبتلاہورہے ہیں، عوام نے اگراز خود چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ شروع کردیاتویہ کسی بڑے حادثہ کاسبب ہوسکتا ہے ۔ اوراس کی تمام ترذمے داری انتظامیہ پرہوگی۔