لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق،12 زخمی

72

حب(آئی این پی ) لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب خادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ضلع حب میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔