سندھ میں سی این جی اسٹیشنز منگل کوکھل جائیں گئے

278

کراچی: سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کے روز بحال رہے گی۔ ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو پیرکی صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو بدھ اور جمعہ کے روز بھی چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رہے گی ۔