خبردار! چکن کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے، تحقیق

571

لاہور: امریکی ادارے کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چکن کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے۔

ایف ڈی اے نے طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ برائلر مرغی کی خوراک میں ایسے اجزا شامل ہیں جو کینسر لاحق ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق برائلر مرغی کا وزن بڑھانے اور اسے بیماریوں سے بچانے کے لیے اس کی خوراک میں انسانی صحت کے لیے مہلک کیمیکل آرسینک موجود ہے۔

تحقیق کے مطابق چکن کے گوشت میں آرسینک کی موجودگی کے باعث مختلف اقسام کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔

معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر برائلر مرغی کی فیڈ تیار کرنے والوں کو چیک کرنا چایئے کہ اس میں آرسینک تو شامل نہیں جب تک واضح نہیں ہوتا کہ ہمارے ہاں چکن کا گوشت محفوظ ہے تب تک شہری اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی گلابی مائل رنگت بھی آرسینک کی وجہ سے ہوتی ہے۔