سکھر(نمائندہ جسارت ) گر ین مرچنٹس ایسو سی ایشن کے صدر زبیر قریشی اور جنرل سیکر ٹری شبیر میمن نے کر اچی میں ہو نے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی چینی قونصلیٹ میں دہشت گردی واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ اور گھناؤنے حملے صوبے کا امن خراب کرنے کی ناکام سازش ہے صوبے میں امن کی بحالی شرپسند دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے ہما ری سیکیو رٹی فورسز نے دہشتگردو ں کے نا پاک عزائم خاک میں ملا دئیے گرین مرچنٹس ایسو سی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کمانڈو سہھائی عزیز کی بہا دری اور دو اہلکاروں نے شہادتیں پیش کرکے بڑے جانی نقصان سے بچا لیاپوری قوم انہیں سلام پیش کر تی ہے جس طر ح سے شہید ہونے والے پو لیس اہلکارو ں اور فو ری طو ر پر جا ئع وقوع پر پہنچ کر دہشتگردو ں کو جہنم رسیدکر نے میں اہم کردار ادا کر نیوالی قوم کی نڈر بیٹی ایس ایس پی سھائی عزیز نے بہادری کا مظاہرہ کیااس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ ہم شھید پولیس اہلکاروں کے ورثہ کی اس دکھ کی گھڑی اور غم میں ہم برابر کے شریک ہیں شہید پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کی اللہ پاک انکی بخشش کرے اور دراجات کو بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطاء فرمائے اور زخمی افراد کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔