وزیراعظم کی 100روزہ قیادت نے بے پناہ اقدامات کیے ،وفاقی وزیر اطلاعات

142

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے،100 روز  کے پلان میں میڈیا یونیوورسٹی شامل ہے۔

اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ صاف اور شفاف طریقے سے حکومت آگے بڑھ رہی ہے،ہم جو کچھ کریں گے یا نہیں کرسکیں گے اسے عوام کے سامنے رکھیں گے، عوام  کو حقائق سے آگاہ  رکھے گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،ملک میں  کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔کرپشن کی معلومات فراہم کرنے والےافراد کو 20 فیصد دیا جائے گا جس کے لیے ایکٹ لے کر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت نے 100 دنوں میں بے پناہ اقدامات کیے جس  میں جدید ترین میڈیا یونیورسٹی سمیت شہری  کسی بھی ادارے سے معلومات حاصل  کرسکتا ،متعلقہ محکمہ 10 دن میں معلومات دینے کا پابند ہوگا۔