دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی لازوال قربانیاں ایک حقیقت ہے

33

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے راناطٰہ خاں،جنر ل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن اورنائب امیر ڈاکٹرمحمدانورنے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی کے چینی قونصلیٹ اور خیبر پی کے اورکزئی میں دہشتگردی سے شہادتوں، زخمیوں کے المناک واقعات پر گہرے صدمہ، دکھ افسوس کا اظہار اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی تثلیث امریکا، بھارت، اسرائیل ملکی سلامتی اور پاک چین دوستی پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی لازوال قربانیاں ایک حقیقت ہے۔ عاقبت نااندیش حکمرانوں اور پالیسی سازوں نے ملک کو رسوائی اور مشکلات سے دوچار کیا۔جن کے لیے ہم نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگایا وہی ہم سے ڈو مور کا مطالبہ اور احسان فراموشی کر رہے ہیں۔پاکستان کے وقار، آزادی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے حکومت، پارلیمنٹ، سیاسی جمہوری قوتیں اور ریاستی ادارے ایک پیج پر آئیں وگرنہ خطرات اور مشکلات میں اور زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حالات انتہائی حساس اور بگڑے ہوئے ہیں ۔ سیکولر قوتیں اپنے مذہب بیزار ایجنڈے کی تکمیل اور حکومتی وزراء غیر سنجیدہ، بچگانہ اور نمائشی کردار اور بد زبانی سے جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔