لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کی اراضی پر قبضے کا نوٹس لے لیا

126

لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں کے گراؤنڈ کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کی سماعت کی پیش رفت ہوئی ہے۔
عدالت نے کنسٹرکشن کمپنیز سمیت اورنج لائن ٹرین منصوبے میں غیر قانونی طورپر تعلیمی اداروں کے گراؤنڈز استعمال کرنے پر از خود نوٹس لیا ہے۔
ہائی کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے اور عدالتی نمایندے کو گراؤنڈز کی بحالی کےکام کاجائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
عدا لت نے تعلیمی اداروں کے تمام گراؤنڈزکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے گراونڈز استعمال کرنےکامعاوضہ فوری طورپرادا کرنے کی ہدایت دی ۔معاوضہ ادا نہ کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کی مشینری ضبط اوراکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔