اسلام کی تعلیمات انسانیت کیلیے رشد و ہدایت کا منبع ہیں

144

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے راناطٰہ خان،جنر ل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانورنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام عالمی امن کا سب سے بڑا داعی اور پیغمبر اسلام ؐ کے ماننے والے امن کے سفیر ہیں، دنیا کو امن، سکون اور حقیقی فلاح کے لیے آپ ؐ کے لائے ہوئے پیغام کی طرف لوٹنا ہوگا، اسلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا منبع ہیں اور قرآن کریم انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کے احکامات کی آخری کتاب ہے،دنیا کے تمام نظام ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں ان نظاموں کا پرچار کرنے والے آج دنیا کے سامنے ناکامی اور نامرادی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ راناطٰہٰ خاں نے کہاکہ اسلام عالمی امن کا سب سے بڑا داعی اور پیغمبر اسلام ؐ کے ماننے والے امن کے سفیر ہیں۔ آج دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں یورپین اور مغربی ممالک کے باشندے اسلام قبول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے پاکستان کو مدینے کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے، ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے اور 50 لاکھ بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کے بلندو بانگ دعوے کیے تھے مگر اپنے پہلے 100دن میں حکومت اپنے ان وعدوں کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکی۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت سودی نظام ختم کردے تو ملک معاشی زبوں حالی سے نکل سکتاہے