عمران خان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں،زرتاج گل

791

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کے عمران خان انکھوں میں انکھے ڈال  کربات کرتے ہیں۔ وزیر اعظم 29نومبر کو اپنی 100 دن کی کارکردگی پرقوم کوبریفنگ دیں گے،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا اس بات کی خوشی ہے کہ جنوبی پنجاب میں خوبصورت ذہن کے حامل لوگ پیدا ہورہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا ہماری حکومت نے جو قوم سے وعدے کیے تھے وہ جلد پورے ہوں گے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران میں مبتلا ہےاسی لیے چین سمیت دیگر ممالک سے بات چیت چل رہی، ملک کومعاشی بحران کی لپیٹ میں لانے والی گزشتہ حکومتیں ہیں، ان سابقہ حکومتوں سے پوچھا جائے گا۔

وزیر مملکت کا کرتارپور بارڈر کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سےدونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہتر ہونے کا امکان ہے، سابقہ حکومتوں نےقومی تعلقات کے بجائے ذاتی تعلقات بنائے۔ حکومت ذاتی فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔

آخر میں انہوں نے اپنی وزارت کے حوالے سے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق  تشویش ہے۔

تاہم  انہوں نے اس تشویش کے حوالے سےوضاحت نہیں کی کے انکہ  لائحہ عمل ہوگا۔