پیپلز پارٹی کا 5 دسمبر کو پنجاب میں کسانوں کے حقوق میں تحریک چلانے کا فیصلہ

63

اسلا م آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی نے5 دسمبر کو پنجاب میں کسانوں کے حقوق میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا‘ اس حوالے سے چیئرمین پیپلزپا رٹی بلاول زرداری نے کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کردی۔ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کسانو ں کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اس لیے حکومت کے خلاف کسانوں کے حق میں5 دسمبر کو چینوٹ سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔