ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی میں خردبرد کرنے کے جرم میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

196

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈیوٹی جج انعام اللہ نے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے مجرم کو پی ٹی وی  میں خردبرد کرنے  کے  جرم میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا  ہے۔

23 نومبر کو شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی ،جس پر ایف آئی اے نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا اور اگلے ہی روز عدالت نے انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔

ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر کیٹرنگ اور دیگوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی سےکرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کا الزام ہے۔ شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے لیے کیٹرنگ کمپنی سے معاہدے کی منظوری دی اور جعلی کمپنی کو 3 کروڑ 70لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

 ایف آئی اے نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا تھا، ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزامات تھے۔